ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناسا اپنی اسٹریمنگ سروس متعارف کرانے کے لیے تیار

ناسا اپنی اسٹریمنگ سروس متعارف کرانے کے لیے تیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیٹ فلکس اور ایسی دیگر اسٹریمنگ سروسز کے مقابلے پر امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے نیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس اسٹریمنگ سروس کو ناسا پلس کا نام دیا جائے گا جس کے لیے کوئی ماہانہ فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ناسا کے مطابق اس اسٹریمنگ سروس پر خلائی لانچز کو براہ راست دکھانے کے ساتھ ساتھ صارفین کو اوریجنل ویڈیو سیریز کلیکشنز تک رسائی دی جائے گی۔ ناسا کی یہ اسٹریمنگ سروس 2023 میں کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگی۔

یہ اسٹریمنگ سروس ناسا کی آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپس کے ساتھ ساتھ ویب براؤزر کے ذریعے دستیاب ہوگی۔امریکی خلائی ادارہ اس سے پہلے 2019 میں اسپیس ایکس ڈیمو 1 مشن کی کوریج پر ایمی ایوارڈز جیت چکا ہے۔مگر ادارے کو توقع ہے کہ اسٹریمنگ سروس پر دستیاب خلائی مواد لوگوں کو اپنی جانب کھینچے گا۔نئی اسٹریمنگ سروس کا اعلان اس وقت کیا گیا جب ناسا کی ویب سائٹ اور موبائل ایپس کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ ناسا کی نئی ویب سائٹ کا ابتدائی بیٹا (beta) ورژن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer