ویب ڈیسک :37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن بنانے والے حمزہ خان پر حکومت مہربان ہو گئی ، ایک کروڑ روپے کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حمزہ خان کی خصوصی حوصلہ افزائی کریں گے، حمزہ خان کے اعزاز میں 2 اگست کوخصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، حمزہ خان کو شاندار کارکردگی پر وزیراعظم ایک کروڑ روپے کیش ایوارڈ دیں گے۔
واضح رہے کہ جان شیرخان نے 1986 میں آخری بار اسکواش چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا ،جس کے 37 سال بعد حمزہ خان نے پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش کا چیمپئن بنوایا، اس عررصہ کے دوران پاکستان کے لیجنڈری سکلاش پلئیر جہانگیر خان اور ان کے بعد جان شیر خان نے ورلڈ سکواش چیمپئین شپ مسلسل کئی سال تک پاکستان لاتے رہے تاہم جونئیر سکواش چیمپئین شپ میں کوئی پاکستانی جونئیر کھلاڑی فائنل جیتنے مین کامیاب نہ ہو سکا۔ حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں مصرکے کھلاڑی کو 1-3 سے شکست دے کر ورلڈ اسکواش چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ، ٹائٹل اپنے نام کرنے سے قبل 15 سال بعد حمزہ خان فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی تھے ۔
سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو 2-3 سے شکست دی تھی، حمزہ خان اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان سیمی فائنل میچ 81 منٹ تک جاری رہا تھا۔