شہزاد خان : پاک سوزوکی کمپنی کا موٹر سائیکل پلانٹس 16 روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک سوزوکی کا کہنا ہے کہ فیصلہ انوینٹری میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ، موٹرسائیکل پلانٹ 31 جولائی سے 15 اگست تک بند رہیں گے جبکہ آٹوموبائل پلانٹ آپریٹ جاری رہے گا ۔ آٹو سیکٹر کی درآمدات پر عائد پابندیوں کی وجہ سے کمپنی کو انونٹری کی قلت کا سامنا ہے ۔