سول اسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینیں چوری ہوگئیں

31 Jul, 2023 | 01:36 PM

Ansa Awais

کراچی: سول اسپال میں چور لاکھوں روپے مالیت کی مشینیں چرا کر فرار ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق چور نیورولوجی کی او پی ڈی سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینیں چرا کر لے گئے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، دو روزہ سرکاری چھٹیوں کی وجہ سے او پی ڈی بند تھی،  آج او پی ڈی کھلنے پر سامان غائب ہونے کی اطلاع ملی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق پوری سکیورٹی کو طلب کرلیا ہے اور اس حوالے سے معلومات لی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں