ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسمبلی کی تحلیل کی حتمی تاریخ آ گئی، الیکشن تحلیل کے تین ماہ بعد ہوں گے

Khwaja Asif, ASSEMBLY DISOLVING DATE, CITY42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ 9 اگست مقرر ہو گئی ہے ، نگران وزیراعظم کیلئے چار سے پانچ ناموں پر اتفاق ہو گیاہے 
ایک نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی سے چار روز قبل میٹنگ ہوئی ہے ، میٹنگ میں چار سے پانچ ناموں پر اتفاق ہواہے ،مشاورت کے بعد نام قیادت کے پاس چلے جائیں گے ،جو نام ہم نے دیئے ہیں ان میں کوئی بیوروکریٹ شامل نہیں ، نگراں  وزیراعظم کے لئےجو نام دیئے ہیں ان میں عام شہری ہیں جن کی اچھی ساکھ ہے ، ایک کا تعلق سیاست سے ہے ،ایک شخصیت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کی تاریخ مقرر ہو گئی ہے ،

خواجہ آصف نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کبھی نگران وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ،نگران حکومت بننے کے بعد 90 روز کے اندر الیکشن ہوں گے ۔