حافظ دلاور: سبزی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری جبکہ ریٹیل شاپس پر قیمتیں فی کلو سرکاری ریٹ لسٹ کی نسبت دس روپے سے لے کر ایک سو ساٹھ روپے تک زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔
پیر کے روز پیاز درجہ اول کا سرکاری نرخ 53 روپے مقرر کیا فیا لیکن بازار میں پیاز 65 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔آج ٹماٹر درجہ اول کی سرکاری قیمت 120 روپےجبکہ بازاروں میں 135 روپے فی کلو ہے۔لہسن دیسی کا سرکاری نرخ 240 روپے ہے جبکہ بازار میں 300 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ ادرک سرکاری ریٹ 895 روپے لیکن بازار وں میں 970 روپے کلو فروخت ہوا۔ سبز مرچ اول ریٹ لسٹ کے مطابق 100 روپے ،لیکن اوپن مارکیٹ میں 105۔آلو 70 کے بجائے 80 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ لیموں دیسی کی سرکاری قیمت 155 روپے ہے تاہم بازار وں میں 160 روپے کلو بک رہا ہے۔ بھنڈی سرکاری نرخ 100 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 120 روپے بیچی گئی۔ بینگن سرکاری ریٹ 120 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 125 ،بند گوبھی 80 کے بجائے 90۔ شملہ مرچ سرکاری ریٹ کے مطابق 188 جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فروخت ہوئی۔