خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک ہفتہ کی توسیع

31 Jul, 2023 | 01:10 PM

جمال الدین:عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو آج انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خدیجہ شاہ کو  آج پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نےمقدمہ کی سماعت کی۔تفتیشی افسر   نے بتایا کہ خدیجہ شاہ پر عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ خدیجہ شاہ پر کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔خدیجہ شاہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں