ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پرویز خٹک کے بھائی اسحاق خٹک اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم

  پرویز خٹک کے بھائی اسحاق خٹک اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے  پرویز خٹک کے بھائی اسحاق خٹک اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔

پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کی رکنیت پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر ختم کی۔سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ اسحاق خٹک پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر محمود خان کو پارٹی سے نکالا گیا تھا۔ 

Ansa Awais

Content Writer