جے یو آئی (ف)کےورکرز کنونشن میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد میں اضافہ

31 Jul, 2023 | 11:43 AM

Ansa Awais

(عامر شہزاد)جے یو آئی (ف)کے ورکرز کنونشن میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد میں اضافہ،  تعداد 44ہوگئی ۔

باجوڑ دھماکے کے 16زخمی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، باجوڑ دھماکے میں 150افراد زخمی ہوئے ، ابتدائی رپورٹ حکومت کو ارسال کردی گی ہے۔ نگران وزیر صحت ریاض انور کا کہنا ہے کہ کے مختلف ہسپتالوں میں باجوڑ دھماکہ کے 67زخمی تاحال زیرعلاج ہیں, 6 زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے،علاج معالجے کے بعد 60 سے زائد زخمیوں کو ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 16زخمی، سی ایم ایچ پشاور میں 10 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو تیمر گرہ میں 30جبکہ باجوڑ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 11 زخمی زیر علاج ہیں، باجوڑ میں جے یو آئی کے جلسے میں دھماکے سے 45افراد جان بحق،150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔اس سے قبل جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم شہبازشریف سے  ٹیلیفونک رابطہ کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے واقع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلخراش واقع پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

  مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ  زخمیوں کو باجوڑ سے پشاور تک منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے،  جس پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کی درخواست پر باجوڑ سے پشاور ہیلی کاپٹر بھجوانے کی احکامات جاری کردئیے ہیں۔اس وقت پاک فوج کے تین ہیلی کاپٹر  زخمیوں کے ریسکیو مشن میں حصہ لے رہے ہیں، باجوڑ سکاوٹس ہاسپٹل میں داخل 12 شدید زخمیوں کو پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹر میں پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

  آئی جی ایف سی میجر جنرل نورولی خان باجوڑ میں ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کے فوری علاج کو یقینی بنانے کے لئے موجود ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زخمیوں کو خون کی عطیات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں