ویب ڈیسک: سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے باجوڑ خودکش دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔