ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’قبیح سازش کی گئی کہ فوج کا تختہ الٹ دیں، انارکی ہو جائے اور سول وار ہو جائے‘   وزیراعظم شہباز شریف

Shahbaz Sharif, Interview with a news channel, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

    ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف چند ہفتوں میں واپس آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نو مئی کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 

اتوار کو نشر ہونے والے شو میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’میں سو فیصد ریلائے ایبل انفارمیشن کی بنیاد پر بات کر رہا ہوں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نو مئی پاکستان، جنرل عاصم منیر اور افواج کے خلاف سازش تھی۔ عمران نیازی ان کا سرغنہ تھا اور ان کے حواریوں میں خواتین اور مرد دونوں شامل تھے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ جن لوگوں نے شہری تنصیبات پرحملےکیے ان پراے ٹی سی کے تحت مقدمات ہونگے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نو مئی کے واقعے پر ’اگر مجھے انتقام لینا ہوتا تو میں کئی طریقے استعمال کر سکتا تھا۔‘

نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ وہ جلد پاکستان واپس آئیں گے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’پندرہ ماہ میں موجودہ حکومت کا کرپشن کا ایک کیس سامنے نہیں آیا۔‘

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کاٹن کی ریکارڈ پیداوار ہونے جا رہی ہے۔

معیشت کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ’ہم ایک مربوط معاشی پروگرام قوم کے حوالے کر رہے ہیں جس پر تفصیل سے کام ہو رہا ہے۔

نیب قوانین کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ نیب قانون میں تبدیلیاں اس لیے کی گئیں کہ ملک آگے چلے، بعض سیاستدان اورسرکاری افسران قانون کےمطابق بھی کام کرنے کوتیارنہیں نیب کی وجہ سے ڈرتے ہیں۔افسران ڈرتے ہیں کل کوٹھیک کام بھی کیا تونیب ان کوپکڑکررسوا کرے گا، کاروباری افراد نے نیب کی وجہ سے سرمایہ لگانا بند کردیا تھا۔