(شاہد ندیم سپرا)شہر میں ہونیوالی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا، لیسکو نے طلب و رسد برابر ہونے کی وجہ سے شہر میں عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کر دی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے موسم میں خوشگوار تبدیلی رونما ہوئی، موسم میں تبدیلی کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے صارفین نے بجلی کا استعمال بھی کم کر دیا ہے۔
لیسکو کی ڈیمانڈ تین ہزار سات سو میگاواٹ جبکہ فراہمی تین ہزار آٹھ سو میگاواٹ تک رہی، اس طرح لیسکو کے پاس سرپلس بجلی ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر شہر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔