ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت؛ تجارتی مراکز ،مارکیٹیں بند، خون ریز تصادم کی ویڈیو آگئی

Gilgit Tense Situation, video goes viral on social media
کیپشن: Gilgit Tense Situation
سورس: Facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گلگت میں دو گرپوں کے مابین خون ریز تصادم کے بعد گلگت بلتستان حکومت کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے تمام تجارتی مراکز اور مارکیٹیں بند ہیں,حکومت نے امن وامان کی صورتحال قابو کرنے کے شہر بھر کے تجارتی مراکز کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے.

تفصیلات کےمطابق گلگت میں کشیدہ حالات کے باعث ایپکس کمیٹی کے حکم پر تمام تجارتی مراکز بند کردیے گئے، گزشتہ روز فساد کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زاِئد زخمی ہوئے تھے۔ یاد گار چوک میں دو گرپوں میں تصادم کے دوران شدید فائرنگ کی ویڈیو  بھی وائرل ہوچکی ہے،سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کا کہناتھا کہ گلگت شہر کے حالات اب کنٹرول میں ہیں، شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کیا جائےگا ۔

سیکرٹری داخلہ   گلگت بلتستان کا کہناتھا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے ،دوگرپوں کی مقامی لڑائی کو فرقہ ورانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی، آئی جی پولیس نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے گلگت بلتستان میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer