(عابد چوہدری)مصطفی آباد میں نوجوان کی مبینہ خودکشی، واہ کینٹ سے ماموں گھر آئے نوجوان کی گھر کی چھت پر بنے کمرے سے لاش برآمد ہوئی،واقعہ قتل ہے یا خودکشی؟پولیس نے متوفی کے ماموں کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔
مصطفی آباد میں 28 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پرخودکشی کر لی،علیم شاہ نے چھری کے وار کر کے زندگی کا خاتمہ کیا ،پولیس کے مطابق علیم شاہ چند روز قبل واہ کینٹ سے ماموں گھر آیا تھا اورنوجوان کی گھر کی چھت پر بنے کمرے سے لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے نوجوان کے ماموں زاہد حسین کو حراست میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی،ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی؟ تحقیقات جاری ہیں۔