ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سبطین خان پہلا بڑا بیان

Muhammad Sibtain Khan is a Pakistani politician who is the current Speaker of the Provincial Assembly of Punjab
کیپشن: Sibtain Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا   اپوزیشن عدالت گئی تو انہیں ثابت کرنا ہو گا دھاندلی کہاں کی گئی،  اپوزیشن نے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا بلکہ حصہ لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق   سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کاشکر گزار ہو اپوزیشن آخر تک الیکشن میں حصہ لیا اور مطمئن ہوکر گئے،اگر وہ عدالت میں گئے ہیں تو انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ دھندلی کہاں ہوئی،ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں اپوزیشن خود وقت پر نہیں آئی، سپیکرپنجاب اسمبلی کےالیکشن کا اپوزیشن نے بائیکاٹ نہیں کیا انھوں نے الیکشن میں حصہ لیا۔
اپوزیشن جو بھی الزام لگا رہی ہے انھوں نے ثابت کرنے ہیں، فوٹیجز موجود ہیں ایم پی اے نے بھاگ کر الیکشن کا ریکارڈ قبضہ لیا ۔

دوسری جانب واثق قیوم عباسی نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا، مسلم لیگ ن نے ڈپٹی سپیکر کے لئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی کو نامزد کیاتھا،علی حیدر گیلانی نےڈپٹی سپیکر کے لئے اپنے کاغذات مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائے جس وجہ سےحکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوچکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer