یوٹیوب نے ایک نیا زبردست ٹول متعارف کرا دیا

31 Jul, 2022 | 01:42 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب نے ایک نیا ٹول متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کے لیے عام ویڈیوز کو شارٹس میں بدل دینا بہت آسان ہوگیا ہے۔


شارٹس یوٹیوب کا ایسا فیچر ہے جو ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے،اب یوٹیوب میں ایک نیا ٹول کرئیٹ متعارف کرایا گیا ہے جو کسی بھی ویڈیو کو شارٹس ویڈیو میں بدل دے گا،یہ ٹول یوٹیوب ایپ میں کسی ویڈیو کی 60 سیکنڈ کی فوٹیج کو سلیکٹ کرکے براہ راست شارٹس ایڈیٹر میں لے جاتا ہے، جہاں اس میں ٹیکسٹ، فلٹرز یا دیگر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے جس کے بعد اسے شارٹ کے طور پر پوسٹ کیا جاسکتا ہے، جب آپ اسے شارٹ کے طور پر اپ لوڈ کرتے ہیں تو جس ویڈیو سے فوٹیج لی جاتی ہے اس کا لنک نیچے نظر آتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس ٹول سے صارفین مختصر کلپٌ کو مرکزی ویڈیو کے پرومو ٹول کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں جس سے ویوز کو بڑھانے میں مدد ملے گی، مگر یہ ٹول صرف صارف کی اپنی ویڈیوز پر کام کرے گا اور دیگر صارفین کی ویڈیوز سے شارٹس بنانا ممکن نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی کامیابی نے تمام سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو اس کے فیچرز اپنانے پر مجبور کردیا ہے, یوٹیوب نے بھی ٹک ٹاک کے مقابلے میں کچھ عرصے قبل شارٹس فیچر متعارف کرایا تھا جس کو مسلسل بہتر کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں