ویب ڈیسک: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا ہے جسے گلوکار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے گایا ہے۔
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) نے گزشتہ روز اپنا آفیشل ترانہ جاری کر دیا۔یہ ترانہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے لیے تیار کیا گیا ہے جو 11 سے 25 اگست تک منعقد ہوگا۔
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا گایا ہوا ترانہ جاری کیا۔ترانے کی ویڈیو میں شاہد آفریدی، شعیب ملک اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ترجمان کے پی ایل کے مطابق 25 ڈے اینڈ نائٹ میچز 11 سے 25 اگست تک مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔