ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، اتحادی جماعتوں کے مؤقف میں تضاد کیوں؟

31 Jul, 2022 | 09:52 AM

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں کیا ہوا؟ اتحادی جماعتوں کے مؤقف میں تضاد سامنے آگیا۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے واثق قیوم بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر   پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کہتی ہے کہ ہم انتظار کرتے رہ گئے، 5 بجنے میں 10 منٹ باقی تھے، ہمیں علی حیدر گیلانی کے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کروانے دیے گئے۔

دوسری جانب علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ الیکشن شفاف نہیں ہوگا اسی لیے ہم نے بائیکاٹ کر دیا۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کےڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے ہفتہ کی شام 5 بجے تک کا وقت مقرر تھا۔

اپوزیشن اتحاد کے امیدوار علی حیدر گیلانی نے کاغذات نامزدگی وصول تو کیے لیکن جمع نہیں کروائے جس پر سیکرٹری اسمبلی نے واثق قیوم کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کر دیا۔
 

 

مزیدخبریں