ویب ڈیسک:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح29. 3 فیصد رہی جبکہ وائرس کا شکار مزید1شخص انتقال کرگیا۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 20ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 661افراد میں کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
COVID-19 Statistics 31 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 31, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 20,080
Positive Cases: 661
Positivity %: 3.29%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 171
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید1 شخص کورونا سے انتقال کرگیا جبکہ اس وقت ملک میں 171 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
Important Message regarding Muharram ul Haram!
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 31, 2022
Adherence to SOPs is the only way to protect yourself against COVID-19! Wear Mask, adhere to Social Distancing and Get yourself Vaccinated! pic.twitter.com/wJAuCrJlqK
دوسری جانب محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے جس کے پیش نظر قومی ادارہ برائے صحت نے محرم الحرام سے متعلق بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کا ایک واحد طریقہ ہے لہٰذا ماسک پہنیں ، سماجی دوری رکھیں اور ویکسین لگوائیں۔