(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نےخدشہ ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کہ ڈیلٹا ویریئنٹ مراکش سے پاکستان تک تیزی سے پھیل سکتا ہے، بھارتی کورونا ایشیا سے لے کر افریقہ تک 132 ممالک میں پھیل گیا۔
عالمی ادارہ صحت کے جاری بیان کے مطابق کورونا کی بھارتی قسم نے اس عالمی وبا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیے ہیں،ڈبلیو ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو تیزی سے نشانہ بناتا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق چار ہفتوں کے دوران کورونا کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیلٹا ویریئنٹ 132 ممالک میں پھیل چکا ہے۔
کورونا وائرس کی بھارتی قسم دنیا کے 132 ممالک میں پھیل گئی،عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ دنیا بھارتی کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے، اس سے پہلے کہ مزید خطرناک اقسام سامنے آ جائیں، بھارتی کورونا ایشیا سے لے کر افریقہ تک 132 ممالک میں پھیل گیا۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ ہفتےدنیا بھرمیں کورونا کے تقریباً 40 لاکھ نئے کیس رپورٹ ہوئے، کچھ خطوں میں کورونا کے پھیلاؤ میں ایک ماہ میں 80 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ افریقہ میں 4 ہفتے میں اموات کی شرح 80 فیصد بڑھ گئی۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس آدھنم نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کےخلاف مشکل سے حاصل کی گئی کامیابیاں بھارتی ویریئنٹ کے سبب ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسیز ڈائریکٹر مائیک ریان کہتے ہیں بھارتی ویریئنٹ ایک وارننگ ہے کہ وائرس ارتقا کے مراحل سے گزر رہا ہے،انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ بھارتی کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئےمؤثر اقدامات کرے، اس سے پہلے کہ مزید خطرناک اقسام سامنے آ جائیں، ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسی نیشن کے ذریعے کورونا کی بھارتی قسم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔