(فہد علی)ہربنس پورہ کے علاقے میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والی جواں سالہ لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی، کاروائی کروانے سے انکار پر پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی ۔
تفصیلات کے مطابق 22 سالہ کائنات پانچ روز قبل کچن میں کام کرنے کے دوران آگ لگنے کے باعث زخمی ہوئی تھی،کائنات کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ،پانچ روز میو ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد کائنات دم توڑ گئی، پولیس نے متوفیہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا،پولیس کا کہنا تھا کہ ورثا کسی قسم کی کارروائی نہیں کروانا چاہتے جس پر متوفیہ کی کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ آگ کے واقعات کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کئی بچے یتیم تو کئی ماؤں کی گودہیں اجڑ چکی ہیں، لزرہ خیز واقعات میں گھروں میں سوگ کی فضا چھاجاتی ہے اور خاندان کے اکلوتے وارث آتشزدگی کی میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
وسری جانب پبلک مقامات پر آئے دن آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئےایل ڈے نے خاص پلان تیار کیا ہے جس کے تحت پبلک مقامات پر فائر ہائیڈرنٹ نصب کئے جائیں گے۔