پنجاب بھرکی جیلوں کے تالے ختم جدید سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

31 Jul, 2021 | 10:23 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)لاہورسمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں قیدیوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ، جیلوں کی بیرکس کھولنے اوربندکرنے کےلئےمینول تالہ بندی ختم، کمپیوٹرائزڈسنٹرل لاک اپ سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں نئے سسٹم کے نفاذ کا حکم دے دیا،تمام جیلوں میں قیدیوں کی بیرکس کو کمپیوٹرائزڈ سنٹرل لاک اپ سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بیرکس میں مینول تالا بندی ختم کرکے کمپیوٹرائزڈ تالے لگوائے جائیں گے،بیرکس بند کرنے اورکھولنے کےلئے ایک بٹن استعمال ہوگا،سکیورٹی کیمرے قیدیوں پر نظر رکھیں گے۔

تمام بیرکس میں قیدیوں کےداخلہ اوراخراج کے وقت کیمروں سے مانیٹرنگ بہتر ہوگی،آئی جی جیل نے بیرکس کا لاک اپ سسٹم رواں مالی سال میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزیدخبریں