ویب ڈیسک : ویکسین لگوائیں ورنہ سم کارڈ بند ہوگا۔ کراچی میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر پر عوام کا رش ، ایس او پیز کو بھی نظر انداز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد ایکسپو سنٹر میں قائم ویکسی نیشن سنٹر پہنچ گئی ، مخصوص تعداد میں افراد کو ہال کے اندر داخل کیا جارہا ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد باہر قطار میں کھڑی ہے۔ کورونا ایس او پیز کو بھی نظر انداز کردیا گیا، سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا،عوام کا ہجوم کورونا پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔
رش کے باعث عوام گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور،حکومت و انتظامیہ ایس او پیز پرعملدرآمد کروانے میں ناکام دن میں ایکسپو سینٹر ہال نمبر 3 پر حملہ ہوا تھا سکیورٹی پر تعینات اسکاؤٹس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے. ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے کی صورت میں موبائل فون سم بند کرنے کے اعلان کے بعدشہریوں کی بڑی تعداد نے ویکسی نیشن سنٹر کا رخ کیا ہے۔