پانچ سالہ بچی سے زیادتی کو کوشش کرنیوالے ملزم کو سزا سنادی گئی

31 Jul, 2021 | 08:33 PM

M .SAJID .KHAN

(جمالدین ہمسایے کی ننھی بچی سے زہادتی کی کوشش کرنے کا معاملہ،عدالت نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کو کوشش کرنے والے ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق صنفی تشدد کورٹ کے جج جمشید مبارک نے کیس کا فیصلہ سنایا، 16 سالہ جمشید جاوہد کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنائی،عدالت نے ملزم کو کم سن ہونے کے باعت کم سزا سنائی، عدالت نے ملزم پر 20 ہزار جرمانہ اور20 ہزار ہرجانہ بھی عائد کیا، عدالتی فیصلہ سے پہلےملزم ضمانت پر تھا سزا ملنے پر ملزم کو کمرہ عدالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کےخلاف 2019 میں تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج ہوا ملزم نے اپنے ہمسایے کی پانچ سالہ بیٹی زینب سے زیادتی کی کوشش کی، پراسیکیوٹر کے مطابق بچی گلی میں قلفی کھا رہی تھی ملزم ننھی بچی کو ورغلاکر اپنے گھر لے گیا، مجرم اپنے گھر پر اکیلا تھا پانچ سالہ زینب کے شور مچانے پر مجرم کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

عدالت نے قرار دیا مجرم کے اقدام سے بچی پر انتہائی برے نفسیاتی اثرات پڑے مجرم کم عمر نہ ہوتا تو اس کو زیادہ سزا دی جاتی، کم عمری کے باعث قانون کے تحت کم سزا سنائی گئی۔

مزیدخبریں