لاہور کے مختلف علاقے بند، نوٹیفکیشن جاری

31 Jul, 2021 | 06:59 PM

Arslan Sheikh
Read more!

شہزاد خان ابدالی: ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کی تجویز پر سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے اقبال ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن، کینٹ زون، سمن آباد، گلبرگ، شالیمار کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہرکے پیش نظرعلامہ اقبال زون کی گلی نمبر162 ای تا 165 ای ایم ای سوسائٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ عزیز بھٹی زون کے ہاؤس نمبر 418 تا 425 بلاک ایل جوہر ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔ کینٹ زون کی گلی نمبر 361 تا 417 سی بلاک، ہاؤس نمبر 6 تا 9 بی شالیمارروڈ کینٹ، ہاؤس نمبر40 تا 95 پی این ڈی کالونی، ہاؤس نمبر 300 تا 405 عمر بلاک میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

سمن آباد زون میں ہاؤس نمبر 60 تا 65 بلاک ون وحدت کالونی، ہاؤس نمبر200 تا 250 اے بلاک گلشن راوی، ہاؤس نمبر100 تا 145 اے بلاک گلشن راوی اور شیخ زید رہائشی کالونی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے،گلبرگ زون میں ہاؤس نمبر140 تا 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن، شالیمار زون میں گلی نمبر 174 محلہ امن پارک کالج روڈ میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔
مذکورہ علاقوں میں 59 کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ ان علاقوں کی آبادی 8 ہزار 374 ہے۔ڈی سی مدثر ریاض کہتے ہیں دیگر علاقوں کے مکین کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں تاکہ کورونا سے بچا جاسکے۔

مزیدخبریں