ویب ڈیسک: راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ ملزم واجد علی مقتولہ نسیم بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا، شادی اور بچے کو باپ کے حوالے کرنے سے انکار پر ملزم نے دونوں کو قتل کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیم بی بی پہلے سے شادی شدہ تھی، ملزم نے نسیم بی بی سے پہلے دوستی کی۔ ملزم نے نسیم بی بی کو قیمتی موبائیل بھی تحفہ میں دیا تھا۔ ملزم نے نسیم بی بی کو 14 ماں کا بچہ باپ کے حوالے کرنے کو کہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نسیم بی بی کو عامل سے ملانے کا جھانسہ دے کر مہوٹہ موہڑہ جنگل لے کر گیا تھا۔
ملزم نے نسیم بی بی سے زیادتی اور ماں بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ نسیم بی بی کا تعلق وہاڑی سے تھا جبکہ وہ راولپنڈی میں رہائش پذیر تھی۔ پیشے کے اعتبار سے خاتون گداگر اور ایک 14 ماہ کے بچے کی ماں تھیں۔