ویب ڈیسک: راج کندرا فحش ویڈیوز کیس میں ملوث اداکارہ جیہانا وسستھ نے کہا ہے کہ سکینڈل میں بڑے بڑے نام ہیں سب کا پول کھول دوں گی، بھارتی پولیس نے 15 لاکھ روپے رشوت مانگی۔
رپورٹ کے مطابق جیہانا وسستھ کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس نے اس کا نام کیس سےنکالنے کےلئے 15 لاکھ طلب کئے تھے، انہوں نے انکشاف کیا کہ یش ٹھاکر اور تنویر ہاشمی نے اپنا نام کیس سے نکلوانے کے لئے ممبئی پولیس کو 8 لاکھ ادا کئے ، انہوں نے بتایا کہ خود پولیس کو فحش فلمیں بنانے اور بنوانے والے لڑکوں لڑکیوں کے نام دئیے ۔
خود معصوم بننے والے گنہگار ہیں اور جو لڑکیاں استحصال کا شکار ہوتی رہی ہیں انہیں ڈر ہے کہ انہیں ہی ملزم بنا دیا جائے گا، انہوں نے کہا وہ چپ نہیں رہیں گی اور جو بڑے بڑےنام اس گندے ریکٹ کو چلا رہے ہیں ان کا نام منظر عام پر لے آئیں گی۔
واضح رہے کہ پولیس نے ریاست بنگال کے علاقے ڈم ڈم میں ایک گھر پر چھاپہ مار کراداکارہ و ماڈل نندیتا دتہ اور ساتھی مینک گھوش کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس نےغیر ملکی لڑکیوں کی شکایت پر کارروائی کی جن کو جنسی تشددکا نشانہ بنا کر ان کی وڈیوز بنائی گئیں۔
انکشاف ہوا ہے کہ نندتیا دتہ اور مینک گھوش ماڈل بننے کی خواہش مند لڑکیوں کو ماڈلنگ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کا جھانسا دے کر ان سے مقامی ہوٹل میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنواتے تھے۔
غیرملکی کلائنٹس کے کہنے پر ان سے زیادتی کے دوران مارا پیٹا بھی جاتا تھا۔ بڈھن نگر پولیس کمشنریٹ کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔
فحش ویڈیوز کی شوٹنگ کے لیے ٹھکانوں کا بھی پتا لگایا جائے گا۔ اداکارہ اور ساتھی سے فحش ویڈیوز فروخت کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔