ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس   کیخلاف  فرنٹ لائن متاثرہ اہلکاروں کوچیکس کا اجرا۔۔

کورونا وائرس   کیخلاف  فرنٹ لائن متاثرہ اہلکاروں کوچیکس کا اجرا۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس   کیخلاف  فرنٹ لائن پرمتاثر ہو نیوالے پنجاب پولیس کے 24سوسےزائد ملازمین کو  60کروڑ 32لاکھ  کےچیکس جاری  کردیئے گئے ۔

  تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس سے پنجاب پولیس بری طرح متاثرہوئی ہے، آئی جی پنجاب کے احکامات پرلاہورکے ایک ہزار سے زائد  اور پنجاب کے 24سو33 اہلکاروں کوچیک جاری  کیے  گئے۔ویلفیئرفنڈ سے اب تک متاثرہ ملازمین میں 60 کروڑ کے چیکس جاری کیے جاچکے ہیں ۔امدادی چیکس متعلقہ ضلع کی بجائے ملازمین کےنام پرجاری کیے جارہے ہیں تاکہ شکایت سے بچاجاسکے۔آئی جی پنجاب کےحکم پرکورونا سے متاثرہ ملازم کو25 ہزارکا امدادی چیک جاری کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس دیگر اداروں کے ساتھ مل کرکورونا کی روک تھام کےلئے فیلڈ میں موجود ہے۔شہری خود اور ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو مہلک مرض سے محفوظ بنانےکےلئے ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں۔

  دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.5 فیصد  اور ملک بھر میں   8.46فیصد تک پہنچ گئی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور کے 9 گھرانوں کے چراغ گُل ہو گئے اور 298 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا) کے بعد کیلیفورنیا کے ایپسیلون وائرس نےبھی سر اٹھالیا، کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس کے5 کیسز سامنےآگئے،محکمہ پرائمری ہیلتھ کورونا کے تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹ کا تعین کرنے میں ناکام  ہوگیا۔

 لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق  کورونا ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ای ایم ای سوسائٹی،علامہ اقبال ٹاؤن،جوہرٹاؤن ایل بلاک،عزیزبھٹی ٹاؤن سی بلاک،گرین سٹی میں لاک ڈاؤن کی تجویز دیدی جبکہ دیگر علاقوں میں والٹن روڈ ، شامی روڈ،ساندہ ،گلشن راوی، اور مسلم ٹاﺅن شامل ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے،شہری کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں، سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔