ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدف کنول کے بیان نے بحث کے دروازے کھول دیے

صدف کنول کے بیان نے بحث کے دروازے کھول دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:     معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے  اپنے حالیہ انٹرویو میں ازدواجی زندگی سے متعلق  ایک بیان دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہو گیا۔

صدف کنول اپنے شوہر اداکار شہروز سبزواری کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئی تھیں جہاں انہوں نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ا ’ہمارا کلچر کیا ہے، ہمارا میاں ہے، میں نے شادی کی ہے۔۔ میں نے اس کے جوتے بھی اٹھانے ہیں، میں اس کے کپڑے بھی استری کروں گی، مجھے پتہ ہوتا ہے کہ شیری کے کپڑے کدھر ہیں، مجھے پتہ ہوتا ہے کہ شیری کی کون سی چیز کہاں پڑی ہے، شیری نے کیا کھانا ہے اور کب کھانا ہے، مجھے یہ پتا ہونا چاہیے کیونکہ میں اس کی بیوی ہوں۔‘  صرف اتنا ہی نہیں صدف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یہ تک کہہ ڈالا کہ ’میں ایک عورت ہوں، شیری کو میری ان سب باتوں کا نہیں پتہ ہونا چاہیے۔‘

صدف کنول کا یہ بیان سوشل میڈیا پر جب سامنے آیا تو اس پر بحث نکا آغاز ہو گیااور دیکھتے ہی دیکھتے صدف کنول کا نام بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ جہاں کچھ صارفین صدف کی تعریف کرتے نظر آئے تو بہت سے صارفین خصوصاً خواتین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کی پر تنقید کی۔     ایک صارف نے لکھا: ’اپنے شوہر کا خیال رکھنے میں کچھ غلط نہیں لیکن یہ کیا ہے کہ شیری کو میرا نہیں پتہ پونا چاہیے؟‘ انھوں نے صدف کنول کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا: ’پیاری، شادی ایک دو طرفہ رشتہ ہے۔                 ایک اور صارف نے لکھا: ’میں صدف کنول کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انھوں نے میرے اس یقین کو پختہ کر دیا کہ شہرت، پیسے اور رتبہ رکھنے کے باوجود بھی آپ جہالت اور کم علمی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔‘