شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

31 Jul, 2021 | 04:10 PM

Arslan Sheikh
Read more!

سعدیہ خان: لاہوریوں کا ویک اینڈ ٹھنڈا ہوگیا، ابر کرم نے جھل تھل ایک کردیا۔ موسم کے بدلتے تیور نے گرمی بھگا دی جبکہ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

کالے بادلوں نے موسم کا رنگ بدل دیا خوب ابر کرم برسا۔ جیل روڈ، شادمان جوہر ٹاؤن، مال روڈ، سمن آباد، گلشن روای،گلبرگ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹہ تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دوسرا سپیل اگست میں پنجاب کا رخ کرے گا جبکہ دوسرے سپیل میں اچھی بارشیں ہوں گی۔

بارش کے بعد شہر کا موسم قدرے بہتر رہا، درجہ حرارت 35 ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بارش کے باعث نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا جس سے متعدد علاقے زیر آب آگئے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

کچھ دیر کی بارش نے ادھر سروسز ہسپتال کو بھی پانی سے بھر دیا، سروس ہسپتال کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہوگیا جبکہ ہسپتال کی پارکنگ بھی تالاب کا منظر پیش کرتی رہی۔ بارشی پانی کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ناقص سیوریج کے باعث برآمدوں میں سے بھی پانی نہ نکالا جاسکا۔

واسا کی جانب سے ریکارڈ کی گئی بارشی ریکارڈ کے مطابق جیل روڈ 34 ملی میٹر، گلبرگ 46 ملی میٹر, لکشمی 28 ملی میٹر اور مغلپورہ 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تاجپورہ 14 ملی میٹر, چوک ناخدا 50 ملی میٹر, پانی والا تالاب 54 ملی میٹر, سمن آباد 14 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن اور پنجاب یونیورسٹی 3,3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں