ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈین ویرئنٹ دنیا کے 132 ممالک میں۔۔عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

Corona WHO
کیپشن: Indian Variant Corona
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا وائرس کی بھارتی قسم دنیا کے 132 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ دنیا بھارتی کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے، اس سے پہلے کہ مزید خطرناک اقسام سامنے آ جائیں۔

بھارتی کورونا ایشیا سے لے کر افریقہ تک 132 ممالک میں پھیل گیا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ ہفتےدنیا بھرمیں کورونا کے تقریباً 40 لاکھ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کچھ خطوں میں کورونا کے پھیلاؤ میں ایک ماہ میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ افریقہ میں 4 ہفتے میں اموات کی شرح 80 فیصد بڑھ گئی۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس آدھنم نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کیخلاف مشکل سے حاصل کی گئی کامیابیاں بھارتی ویرئنٹ کے سبب ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسیز ڈائریکٹر مائیک ریان کہتے ہیں بھارتی ویریئنٹ ایک وارننگ ہے کہ وائرس ارتقا کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ بھارتی کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے، اس سے پہلے کہ مزید خطرناک اقسام سامنے آ جائیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسی نیشن کے ذریعے کورونا کی بھارتی قسم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔