ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربیٹسمین اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گیانا میں اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوئے ۔جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اعظم خان کے سی ٹی اسکین کے بعد نیورو سرجن نے انہیں مزید 24 گھنٹےاسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی سے باہر ہوگئے ۔ 2 اگست کو اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔