ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹا اور بہو مل کر تشدد کرتے ہیں، بڈھے باپ کی دہائی

بیٹا اور بہو مل کر تشدد کرتے ہیں، بڈھے باپ کی دہائی
کیپشن: معمر شخص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: نافرمان بیٹے کے تشدد سے تنگ آکر معمرشہری عدالت پہنچ گیا، بیٹا اپنی بیوی سے مل کرتشدد کرتا ہے، اب گھر سےنکال دیا۔ رائیونڈ کے لال دین کی عدالت میں دہائی۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کامعمر رہائشی 80 سالہ لال دین اپنے وکیل راشد نواز عباسی کے ہمراہ شیشن عدالت میں پیش ہوا۔ لال دین نے موقف اختیار کیا کہ اس نے محنت مزدوری کرکے بیٹے وسیم کو پالا، کہ وہ اس کے بڑھاپے کا سہارا بنے گا، لیکن بیٹا نافرمان نکلا۔ خود بھی مارتا ہے اور بیوی سے بھی تشدد کرواتاہے۔

لال دین نے مطالبہ کیا کہ قانون کے مطابق اس کے بیٹے کو سزادی جائے۔ سیشن عدالت نے کیس کی سماعت کا اختیار نہ ہونے پر معاملہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا د یا۔ ڈی سی نے ایس پی رائیونڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئےرپورٹ طلب کرلی۔