ترکی کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا

31 Jul, 2021 | 01:17 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: جنوبی ساحلی پٹی پر آتشزدگی نے ہزاروں ایکڑ رقبہ جلا کر راکھ کر دیا جبکہ آتشزدگی سے اب تک 4 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ترکی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کا دائرہ وسیع ہوگیا ہے 27 جولائی کو شروع ہونے والی آگ 6 صوبوں میں پھیل گئی۔ ترک صدر طیب اردوان کے مطابق رواں ہفتے مختلف مقامات پر آتشزدگی کے70 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ اکثر مقامات پر شعلے کنٹرول کر لیے گئے مگر اب بھی لگ بھگ 14 مقامات پر لگی آگ بے قابو ہے۔

فائر فائٹنگ آپریشن میں ہزاروں ریسکیو اہلکاروں کے علاوہ 5 جہاز، 45 ہیلی کاپٹرز اورایک ہزار سےزائد گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ روس، یوکرین اور آذربائیجان بھی آگ پر قابو پانے میں ترکی کی مدد کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق آگ لگانے کے الزام میں 5 افراد کو دھر لیا گیا ہے۔

بڑے پیمانے پر آتشزدگی میں کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے ملوث ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزیر جنگلات کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی آتشزدگی میں ملوث ہوا، اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ 

مزیدخبریں