بزدار سرکار جنوبی پنجاب پر خصوصی مہربان

31 Jul, 2020 | 03:46 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) بزدار سرکار جنوبی پنجاب پر خصوصی مہربان، صوبے میں کفایت شعاری کا پرچار جبکہ جنوبی پنجاب میں شاہ خرچیاں، جنوبی پنجاب کے افسران لیں گے بڑی گاڑیاں، خصوصی مراعات دینے کے لیے جاری کفایت شعاری مہم ختم کردی گئی۔

 

سردار عثمان بزادر نے اقتدار میں آتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ پنجاب کے سرکاری خزانے کا تحفظ کریں گے، صوبائی اور ضلعی سطح پر غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائے گا،جس کے لیے ہر سال محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹفکشین بھی جاری کیا گیا، لیکن ذرائع کے مطابق اب پنجاب حکومت نے کفایت شعاری کو صرف نارتھ اور سنٹرل پنجاب تک محدود کردیا ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےافسران کو بڑی گاڑیاں اور خصوصی مراعات دینے کے لیے کفایت شعاری کی جاری مہم ختم کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کفایت شعاری میں جن اشیا کی خیریداری پر پابندی عائد تھی وہ اب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے خریدی جائیں گی، محکمہ خزانہ حکام نے جنوبی پنجاب کے لیے کفایت شعاری مہم ختم کرنے تصدیق بھی کی ہے، حکام کےمطابق کفایت شعاری کا حکم نامہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے رکاوٹ تھا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے یکم جولائی سےجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کردیا , ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سطح کا ایک سینئر افسراس سیکریٹریٹ کا سربراہ ہوگا، جنوبی پنجاب گیارہ ضلعوں پر مشتمل ہے جن میں بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،لیّہ‘ مظفر گڑھ، ملتان،لودھراں، خانیوال اور وہاڑی شامل ہیں۔

ان تمام اضلاع میںسرائیکی بولنے والے اکثریت میں ہیں، صرف وہاڑی ایسا ضلع ہے جہاں پنجابی بولنے والوں کی اکثریت ہے، اگر وہاڑی کو نکال دیا جائے تویہ دس سرائیکی اضلاع تین کروڑ سے زیادہ آبادی پر مشتمل ہیں یعنی موجودہ پنجاب کی تیس فیصد آبادی ان علاقوں میں رہتی ہے،  ان دس ضلعوں میں قومی اسمبلی کے 272 میں سے 39 حلقے شامل ہیں۔

مزیدخبریں