لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، عید پر چالان نہیں ہونگے

31 Jul, 2020 | 02:07 PM

Sughra Afzal
Read more!

(حسن خالد) لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے عیدالاضحیٰ کے ایام میں وارڈنز کو چالان کرنے سے روک دیا،چالان صرف اور صرف ٹریفک کی سنگین خلاف ورزی پر کیا جائے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر  کیپٹن (ر)سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دنوں میں معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو آگاہی دیتے ہوئ ےوارننگ دی جائے گی، ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی جاری رہےگی، غیر نمونہ نمبرپلیٹس کے خلاف مہم عیدالاضحیٰ کے بعد دوبارہ شروع کی جائے گی۔

 سی ٹی او لاہورکا کہنا کہ سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر اس سال پہلے کی نسبت ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نئے سرے سے حکمت عملی تیار کی گئی ہے،جس میں شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں سمیت پارکوں میں پہلے سے زیادہ ٹریفک وارڈنز تعنیات ہوں گے، عیدالاضحی کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس مکمل طور پر ہائی الرٹ رہے گی اور اس مقصد کے لیے وہ خود مانیٹرنگ کریں گے۔

سی ٹی او نے شہریوں سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی نہ دیں، کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سےحادثات پیش آتے ہیں۔

 

ذرائع کےمطابق ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر عید تعطیلات کے دوران ای چالان ہونگے، ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کا کہنا ہےکہ عیدتعطیلات میں آئی سی تھری سنٹر بدستور کام جاری رکھے گا،پولیس انویسٹی گیشن آفیسر چھٹیوں میں بھی ویڈیو شہادت حاصل کرسکیں گے ،ویڈیو حصول کیلئے صبح 9 سے 5 بجے تک سنٹر کھلا رہے گا۔

واضح رہےکہ عید الاضحیٰ ہر سال قمری مہینہ ذوالحج کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے، عید کی نماز کے بعد صاحب حیثیت مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئےاللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے ہیں، اس سال یکم اگست بروز ہفتہ کو  کل عید قربان منائی جائے گی.

مزیدخبریں