ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی سے بارہویں جماعت تک یکساں نصاب بنے گا، 2023 ڈیڈ لائن مقرر

پہلی سے بارہویں جماعت تک یکساں نصاب بنے گا، 2023 ڈیڈ لائن مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (اکمل سومرو) ملک بھر میں پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک یکساں نصاب تین سال میں نافذ ہوگا،ملک کے تمام صوبوں نے 2023ء تک یکساں نصاب نافذ کرنے پر متفقہ فیصلہ کر لیا گیا۔

 پہلے فیز میں پرائمری کا نصاب 2021، مڈل 2022 اور میٹرک تا انٹرمیڈیٹ کا یکساں نصاب 2023ء میں نافذ ہوگا، ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ رائے منظور ناصر نے کہا ہے کہ وفاق تیار شدہ کتابوں کی سافٹ کاپیاں صوبے کے حوالے کرے گا، جس کے بعد ہم اپنی ضروریات کے مطابق کتابوں کہ اشاعت کریں گے۔

وفاق کا تیار کردہ نصاب پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھی لاگو ہوگا، تاہم یہ نصاب انگریزی میں ہوگا یا اردو زبان میں اس کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، ایم ڈی بورڈ کا دعویٰ کہ نصاب کی اشاعت میں 100کروڑ روپے کی بچت کرنے کا منصوبہ ہے، یکساں نصاب کے رائج ہونے سے ہم آہنگی پیدا ہوگی۔

دوسری جانب ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری سکولوں میں پڑھائی جانےوالی متعدد درسی کتب کا نصاب تبدیل کردیا،پہلی سے پانچویں تک سلیبس اردو میڈیم میں پڑھایا جائے گا، پریپ کلاس کی انگریزی ، حساب اور اُردو کی کتاب کا نصاب تبدیل کردیا گیا ہے، پہلی اور دوسری جماعت کی اردو، انگریزی، حساب اور جنرل نالج کا نصاب بھی تبدیل کیا گیا ہے، تیسری جماعت کی حساب اور جنرل نالج کے نصاب تبدیل کردیا گیا۔چوتھی جماعت کا حساب اور سوشل سٹیڈیز بھی تبدیل کردی گئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پانچویں جماعت کی انگریزی ،حساب اور سوشل سٹیڈیز میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اسی طرح چھٹی جماعت کا جغرافیہ اورآٹھویں جماعت کا حساب، جغرافیہ کے نصاب میں تبدیلی کی گئی۔نہم جماعت کے کمپیوٹر اوردہم جماعت کا مطالعہ پاکستان تبدیل کیا گیا ہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer