ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

البیراک ویسٹ منیجمنٹ کا جامع صفائی پلان تیار

البیراک ویسٹ منیجمنٹ کا جامع صفائی پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب  ( ایجرٹن روڈ ) عیدِ قربان منائیں مگراحتیاط کے ساتھ البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے صفائی کا جامع پلان ترتیب دے دیا۔

  ہیلپ لائن، سوشل میڈیا اکاؤنٹس 24/7 فنکشنل رہیں گے، البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام عید ِقربان کے حوالے سے خصوصی صفائی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ مساجد، قربان گاہوں، بکر منڈیوں اور قبرستانوں میں اوران کے گردونواح میں سینٹری سٹاف کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے صفائی آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔

آپریشنل پلان کے مطابق معمول کی 300 گاڑیوں کے علاوہ عید سے دوروز قبل 34 اضافی گاڑیاں، ایک روز قبل 150 اضافی گاڑیاں، عید کے پہلے روز559 گاڑیاں،عید کے دوسرے روز538 گاڑیاں جبکہ عید کے تیسرے روز 279 اضافی گاڑیوں کی مدد سے آلائشوں اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ویسٹ ٹرانسفر اسٹیشنز پر عید سے ایک دن قبل مزید 100 گاڑیاں جبکہ عید کے تینوں دن مزید350 گاڑیاں فیلڈ میں تعینات رہیں گی۔

شہریوں کی سہولت کے لئے یونین کونسلوں کی سطح پر 133 صفائی و آگاہی کیمپس لگائے جائینگے۔ یونین کونسلوں میں صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے 278,700کلو گرام چونااور 31,890 لٹر فینائل فراہم کیا جا ئے گا۔ آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے  کے لئے  البیراک کی جانب سے 948,500 ویسٹ بیگز بھی تقسیم کئے  جائیں گے۔

60ویسٹ کولیکشن پوائنٹس جبکہ 58 قربان گاہوں میں بھی صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے عید کے تینوں دن 22ٹریکٹر لوڈرز اور40 ٹریکٹر ٹرالیاں تعینات رہیں گی۔مزید برآں، عید سے دس دن قبل یوسیز کی سطح پر 4200 سینٹری ورکرز میں نئے یونیفارمز کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے جو عید سے قبل مکمل کر لی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer