ٹاپ ٹین پولیس افسران و اہلکاروں کی لسٹ تیار

31 Jul, 2020 | 11:36 AM

Sughra Afzal

ماڈل ٹاؤن (عرفان ملک) ڈاکوؤں، چوروں اور قاتلوں کو پکڑنے والے ٹاپ ٹین پولیس افسران اور اہلکاروں کی لسٹ تیار، ٹاپ ٹین میں سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کے حسنین حیدر پہلے نمبر پر رہے۔

سی سی پی او لاہور کی جانب سے لاہور پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی ٹاپ ٹین لسٹ تیار کروائی گئی ہے، اس لسٹ میں سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کے حسنین حیدر پہلے نمبر پر رہے، اسی طرح انسپکٹر دانش رانجھا دوسرے، سب انسپکٹر عدنان احمد ٹاپ تھری قرار پائے۔

کانسٹیبل شفیق احمد ٹاپ ٹین میں چوتھے نمبر پر رہے، اے ایس آئی محمد اسلم، ایس ایچ او ہنجروال انسپکٹر حماد، ایس ایچ او شاہدرہ ریحان انور، ایس ایچ او جوہر ٹائون عامر شہزاد، ایس ایچ او فیکٹری ایریا میاں لیاقت بھی ٹاپ ٹین افسران میں شامل ہیں۔؎

دوسری جانب پنجاب پولیس کے شہداء کی فیملیز سے اظہار یکجہتی کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں تقریب ہوئی، تقریب میں پندرہ شہداء محمد اعظم سیماب، وارث علی، محمد افضل، محمد صدیق، وقاص علی، ٹیپو فرید سمیت دیگر کے اہل خانہ نے شرکت کی، آئی جی پنجاب نے تمام شہداء کے خاندانوں میں محکمے کی جانب سے عید گفٹس اور کیش رقوم تقسیم کیں۔، س موقع پرسی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہورجمیل ظفر بھی موجود تھے۔

 

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے شہداء کی لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرائض منصبی کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء محکمہ پولیس کا قابل قدر اور قیمتی سرمایہ ہیں،آج کی تقریب اس عزم کا اعادہ ہے کہ محکمہ پولیس اپنے شہداء کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی، ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی فیملیزکی ویلفیئر کیلئے بہترین پیکج تشکیل دینے میں بطور ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس میرا بھی حصہ ہے، شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں یوم شہدائے پولیس ہر برس چار اگست کو بھرپور جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں