نمل یونیورسٹی کے ریکٹر عارف بٹ کی اہم عہدوں پر تقرریاں

31 Jul, 2020 | 10:38 AM

Shazia Bashir

مال روڈ (اکمل سومرو) وزیر اعظم عمران خان کی سرپرستی میں قائم نمل انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر کی اہم عہدوں پر تقرریاں،  بزدار سرکار کی نوازشات سے ریکٹر نمل ڈاکٹرعارف بٹ سرکاری یونیورسٹیز کی سرچ کمیٹیوں میں شامل ہو گئے۔ریکٹر نمل انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر عارف بٹ پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کیلئے قائم سرچ کمیٹیوں میں شامل کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کی سرپرستی میں قائم نمل انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر کی اہم عہدوں پر تقرریاں،، بزدار سرکار کی نوازشات سے ریکٹر نمل ڈاکٹرعارف بٹ سرکاری یونیورسٹیز کی سرچ کمیٹیوں میں شامل ہو گئے۔ریکٹر نمل انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر عارف بٹ پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کیلئے قائم سرچ کمیٹیوں میں شامل کئے گئے ہیں۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اہم ترین ذمہ داریوں پر ڈاکٹر عارف بٹ کو تعینات کیا ہے۔ ڈاکٹر عارف بٹ نمل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بھی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر عارف بٹ کو بابا گورو نانک یونیورسٹی، کوہسار یونیورسٹی اور میانوالی یونیورسٹی میں وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے قائم کی گئی نئی سرچ کمیٹیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل ریکٹر نمل ڈاکٹر عارف بٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ایجوکیشن یونیورسٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی، بہاو الدین ذکریا یونیورسٹی میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کیلیے قائم کی گئی سرچ کمیٹیوں میں شامل ہیں۔ بزدار سرکار نے مزید نوازشات کرتے ہوئے ریکٹر نمل ڈاکٹر عارف بٹ کو پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ممبر کے عہدے پر بھی تعینات کیا ہے۔

سرکاری یونیورسٹیز کے اساتذہ کی جانب سے پرائیویٹ ادارے کے ریکٹر کی اہم ترین کمیٹیوں میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عارف بٹ کی جگہ سرکاری یونیورسٹیز کے ماہر اساتذہ کو سرچ کمیٹیوں میں شامل کیا جائے۔ ڈاکٹر عارف بٹ لمز کے سلیمان داود سکول آف بزنس میں پروفیسر کے عہدے پر بھی تعینات ہیں۔

مزیدخبریں