لاہور کی تاجر تنظیموں نے بڑا اعلان کردیا

31 Jul, 2019 | 03:06 PM

Sughra Afzal

(شہزاد خان) لاہور کی تاجر تنظیموں نے 15اور 16اگست کو ہڑتال کا اعلان کردیا، مرکزی سیکرٹری نعیم میر کہتے ہیں کاروبار نہ چلے تو حکومت بھی نہیں چلےگی۔

پریس کلب میں انجمن تاجران نعیم میر گروپ، انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ اور لاہور بزنسمین فرنٹ کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر، صدر اشرف بھٹی، نعیم باشادہ، امجد چودھری، عاصم شفیق اور سہیل محمود بٹ سمیت تاجر رہنماؤں نےشرکت کی۔

تاجر تنظیموں نے 15 اور 16 اگست کو ہڑتال کا اعلان کردیا، نعیم میر نے کہا کہ اگر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی تو اس کے بعد 25 اور 26 اگست کو دوبارہ ہڑتال کی جائے گی۔

تاجر رہنماؤں نعیم بادشاہ، ملک ناظم اور میاں خلیل عبیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے فکس ٹیکس کا نظام دینے کا اعلان کیا مگر وعدہ وفا نہ ہوسکا، حکومت 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ دینے کی شرط ختم کرے، شناختی کارڈ دینے کی شرط سے کاروبار جمود کا شکار ہوجائیں گے۔

انجمن تاجران نعیم میر گروپ، انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ اور لاہور بزنسمین فرنٹ کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر مزید 4 ہڑتالوں کے بعد بھی حکومت نہ مانی تو یوم عاشور کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کی کال دیدی جائے گی۔

مزیدخبریں