شاہ نور سٹوڈیو پر قبضے کی جنگ عدالت پہنچ گئی

31 Jul, 2019 | 01:33 PM

Sughra Afzal

(شاہین عتیق) ملکہ ترنم نور جہاں کے نواسے اور پوتے مرحومہ کی جائیداد کے حصول کیلئے آمنے سامنے آگئے، سول کورٹ میں اداکار احمد بٹ اور مصطفیٰ بٹ نے شاہ نور سٹوڈیو کی جگہ میں اپنا حصہ مانگ لیا۔

شاہ نورسٹوڈیو پر قبضے کی جنگ عدالت پہنچ گئی، سول جج نوید انجم کی عدالت میں میڈیم نورجہاں کے نواسے اداکار احمد بٹ نے اپنے بھائی مصطفیٰ بٹ کیساتھ نانی میڈیم نور جہاں کی جائیداد واقع شاہ نور سٹوڈیو کی جگہ کا حصہ دینے دلوانے کیلئے دعویٰ دائر کر دیا، احمد بٹ کے وکیل عرفان تارڑ ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ شاہ نور سٹوڈیو کی جگہ مشترکہ ہے لیکن اس پر ماموں کا قبضہ ہے، احمد بٹ نے ماموں اصغر سے جائیداد سے اپنا حصہ دلوانے کا کہا ہے۔

 سول جج نوید انجم نے احمد بٹ کے دعوے پر میڈیم نور جہاں کے پوتے مظہر امام اور فخر امام کو سترہ اگست کو جواب کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

مزیدخبریں