"پنجاب اسمبلی نے پہلے پارلیمانی سال میں ریکارڈ قانون سازی کی"

31 Jul, 2019 | 12:55 PM

Sughra Afzal

(علی اکبر) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ اسمبلی نے اپنے پہلے پارلیمانی سال میں ریکارڈ قانون سازی کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے اپنے پہلے پارلیمانی سال میں 12 اجلاسوں میں آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے 102 دن اجلاس کیے، ایک سال کے دوران پنجاب اسمبلی میں 470 سوالات کے جواب دئیے گئے، لاء اینڈ آرڈر سے متعلق 37 توجہ دلاؤ نوٹسز کے جوابات اسمبلی میں پیش کیے گئے جبکہ 719 تحریک التوائےکار کے نوٹسز پر کارروائی ہوئی، مفادعامہ کی 35 قراردادیں منظور کی گئیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 10 سال سے زیر التواء اسمبلی کی نئی عمارت اور مسجد دسمبر2019ء تک مکمل ہوجائے گی، ارکان اسمبلی کیلئے نئے ہاسٹل کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا گیا، ڈپٹی سپیکر کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی، طلبا، ریسرچرز اور عوام کے استفادہ کیلئے پنجاب اسمبلی اپنی ویب سائٹ پر معلومات فراہم کرنے میں ہمیشہ اول نمبر پر رہی ہے۔

مزیدخبریں