پسند کی شادی ہائیکورٹ کےاحاطے میں تماشہ بن گئی

31 Jul, 2019 | 12:05 PM

Shazia Bashir

سٹی42:   لڑکی کی جانب سے اغوا کے الزام کی تردید کے بعد عدالت نے شوہر کے ساتھ جانے کا حکم دیدیا، لڑکی کی والدہ فیصلے پر مایوس ہیں، چیخ و پکاراورگریہ سے آسمان سر پر اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے رضیہ بی بی کی درخوست پرسماعت کی،   پسند کی شادی ہائیکورٹ کےاحاطے میں تماشہ بن گئی، ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دی دی،   عدالتی حکم کے بعد لڑکی کی والدہ کی احاطہ عدالت میں چیخ و پکار،  سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو سکیورٹی روم منتقل کردیا۔

درخواستگزار کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کی ہے کسی نے اغوا نہیں کیا، گھر والوں نے شوہر پر اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، جانے کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں