مریم نواز نیب ٹیم کو تحقیقات میں مطمئن نہ کر پائیں، 8 اگست کو دوبارہ طلب

31 Jul, 2019 | 09:52 AM

Shazia Bashir

سٹی42: مریم نواز آج چودھری شوگر ملز کیس میں نیب لاہور پیش  ہوئیں،مریم نواز نیب ٹیم کو تحقیقات میں مطمئن نہ کر پائیں،نیب  نے  8 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا

مسلم لیگ (ن) کی رہنما  اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاجزادی مریم نواز آج چودھری شوگرمل کیس میں نیب آفس لاہور پیش ہوئیں، نیب نے اس کیس میں حسن،حسین نواز اور اور نواز شریف کے بھائی کے بیٹے عبدالعزیز عباس کو بھی نوٹس بھیجا ہوا ہے۔ تمام افراد چودھری شوگرملز میں شیئرہولڈرز ہیں۔ پیشی کے موقع پر نیب لاہور ہیڈکوارٹرز کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ۔ 

نیب حکام کا چودھری شوگر مل کیس میں مریم نواز کے جوابات پرعدم اطمینان، مزید  پوچھ تاچھ کیلئے  8 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا، لیگی رہنما کےنیب آفس پہنچنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی سکیورٹی کےانتظامات سخت، اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات کی گئی۔

 

مزیدخبریں