10 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

31 Jul, 2019 | 12:13 AM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ اور مغلپورہ کی کارروائی، 15 سالہ بچی کو اغواء اور 10 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کے مطابق بچی معصومہ کو اغواء کرنے والے ملزم ارشد کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے مغویہ کو فیصل آباد سے بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ اسی طرح 10 سالہ معصوم بچے دانش کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان احسن اور عاقب گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ انچارج انویسٹی گیشنز اچھرہ اور مغلپورہ نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

مزیدخبریں