لاہور میں چوروں کی دیدہ دلیری، ڈی پی او چکوال کا ہی گھر لوٹ لیا

31 Jul, 2018 | 03:41 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) چوروں کی دیدہ دلیری، ماڈل ٹاؤن میں ڈی پی او چکوال عادل میمن کے گھر کا صفایا کر گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

خبر پڑھیں۔۔۔عید الاضحٰی سے پہلے ہی ٹماٹروں کے نخرے آسمان پر پہنچ گئے

عام شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کیسے ممکن ہو جب پولیس کے اعلیٰ افسران ہی لُٹ رہے ہیں۔ لاہورپولیس کی جانب سے جرائم کی بیخ کنی کے دعوے اپنی جگہ مگر ڈی پی اوچکوال عادل میمن کے گھر چوروں نے صفایا کردیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کی شروعات ہوگئی

چور جی او آر فور ماڈل ٹاؤن میں واقع ڈی پی او عادل میمن کے گھر داخل ہوئے اور 4 تولے سونا، 1 گھڑی، آئی فون، 51 ہزار نقدی اور 18 سو امریکی ڈالر لے گئے۔ پولیس نے ڈی پی او کے ملازم ارشد علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔

مزیدخبریں