ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بڑی عید پر 7 عارضی مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

لاہور میں بڑی عید پر 7 عارضی مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Cattle Markets
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے عید الاضحیٰ پر  لاہور کے مختلف علاقوں میں7مقامات پر عارضی ٹیکس فری مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں بڑی پابندیاں لگ گئیں

 لارڈ مئیر کرنل( ر)یٹائرڈ مبشر جاوید کی زیر صدارت عیدالاضحی سے قبل مویشی منڈیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا نے مویشی منڈیوں کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں شہر میں عارضی ٹیکس فری7 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔پنجاب کی نگران کابینہ بھی بیوروکریسی کے سامنے بے بس

لارڈمیئر نے ہدایت کی کہ خوبصورت شامیانے لگا کر مویشی منڈیاں لگائی جائیں۔ منڈیوں میں عارضی شکایت سیل، ریسکیو، ڈھابوں اور واش روم کا بندوبست کیا جائے گا۔

 انہوں نے بتایا کہ عارضی مویشی منڈیاں سگیاں روڈ، نشاط مل ہڈیارہ ڈرین، شاہ پور کانجراں، واپڈا ٹاﺅن، ٹاﺅن شپ کالج روڈ، رنگ روڈ لکھو ڈیر، اوورسیز پاکستان سوسائٹی، چک ارائیاں موڑ، رائیونڈ روڈ اور عثمان غنی روڈ سگیاں موڑ راوی ٹاون میں لگائیں جائیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔بھاری  تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے آگئے

اجلاس میں پی ایس او ٹو میئر لاہور میاں وحیدالزمان، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا، ایم او فنانس محمد یوسف، میٹرو پولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر طارق آفندی سمیت زونل ڈپٹی سی اوز سمیت دیگر موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer