پنجاب میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

31 Jul, 2018 | 11:11 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں مزید ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 میں توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔بھاری  تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے آگئے

نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیا۔ جس کے مطابق لاہور شہر سمیت صوبہ بھر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ حکومت نے صوبہ بھر میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی ہے جبکہ شیشہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔ جس کا اطلاق ایک ماہ تک رہے گا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔چیف جسٹس پاکستان نے پنجا ب کے سرکاری افسران پر بجلیاں گرادیں

محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفیکیشن تحصیل اور ضلع کی انتطامیہ اور پولیس کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں