سٹی42: وائٹ ہاؤس نے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف بڑھائے جانے کی افواہ کی تصدیق کردی۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ان قیاس آڑائیوں کو مسترد کر دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج یکم فروری کو کینیڈا، چین اور میکسیکو پر ٹریف لگانے کے اپنے پلان کو مؤخر کر دیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے لیویٹ نے ان رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ دونوں ممالک پر اپنے وعدے کے مطابق 25 فیصد محصولات کو ملتوی کر دیں گے، یہ کہتے ہوئے کہ تجارتی اقدامات ہفتے کے روز سے لاگو ہوں گے۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "میں کل اس بات کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ 1 فروری کی ڈیڈ لائن جو صدر ٹرمپ نے کئی ہفتے پہلے ایک بیان میں دی تھی، جاری رہے گی۔" "صدر کل (آج یکم فروری کو)میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف، کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف، اور چین پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کریں گے۔"
آج میکسیکو اور کینیڈا پو ٹرمپ ٹیرفس مسلط ہونے کے بعد ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے پڑوسی ممالک کو موسٹ فیوریٹ نیشنز قرار دے کر پڑوسیوں کے ساتھ تجارت کو ٹیرفس سے آزاد کرنے کے تصور کا تیہ پانچا ہو جائے گا۔ اس غیر معمولی ٹیرف اقدام سے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی دنیا میں فری ٹریڈ اور گلوبل ولیج اکانومی کی تخلیق کے لئے بیس سال سے زیادہ عرصہ پر محیط کوششوں پر پانی پھرنے کا عملی آغاز ہو جائے گا۔